منگل کو وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر آپ بات کریں کہ شاید یہ جو حکومتی ادارے ہیں، یہ ملوث ہیں تو اس کو مسترد نہیں کیا جا سکتا لیکن دیکھنا یہ ہے کہ آیا آج تک کوئی ٹھوس ثبوت سامنے آیا؟‘ انہوں نے بتایا کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر کمیٹی ازسر نو تشکیل دے رہے ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان پاکستان کے دو دوزہ دورے کے دوران اسلام آباد میں کہا کہ ’آج کا دورہ وزیراعظم شہباز شریف اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات کا نتیجہ ہے۔ پاکستان کی حکومت کی پرتپاک میزبانی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘
کراچی میں متحدہ عرب امارات گروپ نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کو پانچ کروڑ ڈالر کی ادائیگی کر دی ہے۔
اسلام آباد میں موٹروے ٹول پلازہ پر خاتون ڈرائیور کی جانب سے پولیس اہلکار کو گاڑی کے نیچے کچلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔
گزرے برس ملک بھر میں گندم کی خریداری کا ہدف 78 لاکھ ٹن رکھا گیا جبکہ رواں برس یہ ہدف آدھا یعنی 44 لاکھ ٹن رکھ دیا گیا ہے۔
ایاز صادق نے کہا کہ ’سعودی عرب کا پاکستان کی معاشی و اقتصادی ترقی کے لیے تعاون قابل ستائش ہے۔‘
برطانوی پارلیمان سے قانون کی منظوری کے بعد وزیراعظم رشی سوناک نے کہا ہے کہ وہ پناہ گزینوں کو دس سے 12 ہفتوں میں روانڈا بھیج رہے ہیں۔
پاکستان کے وفاقی وزیرخزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے دبئی میں غیرملکی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کی ہیں۔
بالی وڈ کی سینیئر اداکارہ ممتاز نے پاکستان کے دورے کے دوران مشہور اداکار فواد خان اور معروف گلوکار راحت فتح علی خان سے ملاقات کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔
لارڈز، اوول اور ایجبسٹن سمیت کئی کرکٹ گراؤنڈز نے انڈیا اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ کرکٹ کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
یہ کچھ ایسے سائنس دانوں اور طبی ماہرین کی کامیابیوں کی حیران کن داستان ہے جن کی جستجو اور محبت آپس میں خلط ملط ہو گئے۔
وٹامن کے ون ہرے پتوں والی سبزیوں میں پایا جاتا ہے اور یہ خون جمانے کا کام کرتا ہے جبکہ وٹامن ٹو گوشت اور ڈیری فوڈ وغیرہ میں پایا جاتا ہے۔