تازہ ترین



سیکشن: سائنس ٹیکنالوجی

ان ٹریفک رپلائی ایپ متعارف

shadow
سیول ..... سام سنگ کی جانب سے ”ان ٹریفک رپلائی“ ایپ متعارف کرو دی گئی جس کا مقصدگاڑی چلانے والے افراد کی توجہ ڈرائیونگ پر مرکوز کرنا ہے تاکہ وہ حادثے سے بچ سکیں ۔اس ایپ کے ذریعے دوران ڈرائیونگ میسج آنے پر موبائل فون حرکت کی وجہ سے خود ہی اس بات کا اندازہ لگائے گا کہ اس کا مالک اس وقت ڈرائیونگ کر رہا ہے اور میسج کا خود کار انداز میں جواب دے گا جس میں لکھا ہو گا کہ ”میں گاڑی چلا رہا ہوں اور اس وقت میں آپ کو میسج نہیں کر سکتا“۔اس ایپ کو کسی بھی وقت آن اور آف کیاجا سکتا ہے ۔

مزید

دنیا بھر میں چینی ایپ کی مقبولیت

بیجنگ .... موبائل فون کےلئے نئی نئی ایپلیکیشنز متعارف کرانے والی چینی کمپنیاں عالمی ڈیجیٹل کلچرکو تیزی سے نئی شکل دے رہی ہیں۔ موبائل فون پر تیزی اور سہولت کے ساتھ ویڈیو اور تصاویرایڈٹ کرنے والی...


چوہوں کے بچے خلاء میں زندہ رہ سکتے ہیں

ٹوکیو ۔۔۔۔۔۔ جاپانی ماہرین نے کہا ہے کہ خلاء میں لائے گئے چوہوں کے ہاں پیدا ہونے والے بچے خلاء میں زندہ رہ سکتے ہیں اور اس حوالے سے تجربات کامیاب رہے ہیں ۔ جمعرات کو شائع شدہ رپورٹ کے مطابق انسانوں...


دنیا کی پہلی بائیونک فش ڈرون

بیجنگ - - -  - -  چینی سائنسدانوں نے دنیا کی سب سے پہلی بائیونک فش ڈرون تیار کرلی ہے اور اب اسے تجرباتی مراحل سے گزارا جارہا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ ڈرون بنیادی طور پر ایک بڑا کیمرہ ہے...


عالمی تاریخ کا سب سے گرم لاوا

ہوائی ..... ہوائی کے ایک علاقے میں اب سے ڈھائی ارب سال قبل جو آتش فشاں پہاڑ پھٹ پڑا تھا اس سے نکلنے والا لاوا عالمی تاریخ کا سب سے گرم لاوا قرار دیدیا گیا ہے۔ اس حوالے سے تحقیق کرنے والے ماہرین طبقات...