تازہ ترین



سیکشن: سعودی قوانین

زیبراکراسنگ کی خلاف ورزی سگنل توڑنے کے برابر

shadow
جدہ۔۔۔۔محکمہ ٹریفک نے خبردار کیا ہے کہ زیبراکراسنگ کراس کرنے کو سگنل توڑنے جیسا شمار کیا جائے گا۔ محکمہ نے یہ انتباہ ٹویٹر کے اکاونٹ پر مقامی شہریوں کی جانب سے کئے گئے استفسارات کے جواب میں دیا ہے۔ محکمہ نے توجہ دلائی ہے کہ خلاف ورزیوں پر مقرر کئے جانے والے جرمانے قسطوں میں ادا کرنے کی کوئی سہولت نہیں ۔اس حوالے سے جو دعوے کئے جارہے ہیں غلط ہیں۔ محکمہ نے پیشکش کی کہ جس کے ذہن میں کوئی شبہ ہو وہ ٹویٹر اکاونٹ پر سوال بھیج کر جواب حاصل کرسکتا ہے۔ 
 

مزید

ضبط شدہ گاڑی پر کوئی فیس نہیں، محکمہ ٹریفک

ریاض..... محکمہ ٹریفک نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی شہری یا مقیم غیر ملکی سے اسکی گاڑی کسی خلاف ورزی پر ضبط کی جاتی ہے تو ایسی صورت میں ضبط کی جانے والی گاڑی کے مالک سے کوئی فیس نہیں لی جاتی۔محکمے نے یہ...


گاڑیوں کی نمبر پلیٹ رنگنا ٹریفک خلاف ورزی

  ریاض.... محکمہ ٹریفک نے انتباہ دیا ہے کہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کو رنگنا ٹریفک خلاف ورزی ہے۔ ایک ہزار ریال تک کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔ باخبر ذرائع نے الوئام کو بتایا کہ اگر کسی کی گاڑی کی نمبر پلیٹ...


بچے کوگود میں لیکر ڈرائیونگ پر جرمانہ

  ریاض.....محکمہ ٹریفک کے ترجمان کرنل طارق الربیعان نے واضح کیا ہے کہ دوران ڈرائیونگ بچوں کو گود میں بٹھانا ٹریفک خلاف ورزی ہے۔ اس پر 150ریال سے 300ریال تک کا جرمانہ لیا جائیگا۔تواصل کے مطابق...


دوران ڈرائیونگ موبائل کے استعمال پر قید

ریاض....... محکمہ ٹریفک نے یہ انتباہ دیا ہے کہ جو حضرات ڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال کرتے ہوئے پائے جائیں گے انہیں 24گھنٹے حوالات میں گزارنا ہونگے۔ الربیعان نے عاجل ویب سائٹ سے گفتگو میں کہا کہ...