تازہ ترین



سیکشن: ہموطن

موذی امراض میں مبتلا مریضوں کی نگہداشت پر سیمینار

shadow
جدہ .....حیدرآباد پین اینڈ پلیٹیوکیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام کینسر اور دیگر موذی امراض میں مبتلا مریضوں کی نگہداشت اور ان کے علاج کے طریقہ کار کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی۔ حافظ و قاری مسعود کی تلاوت کلام پاک کے بعد مرزا قدرت نواز بیگ نے ٹرسٹ کی جانب سے کیئر سنٹر کی تفصیلات بتائی ۔انہوں نے کہا کہ پین اینڈ پلیٹیو کے مریض وہ لوگ ہوتے ہیں جنہیں کینسر،کوما ، نیرو نروسیس جیسے امراض کو لاعلاج قرار دیکر اسپتال والے رخصت کردیتے ہیں ۔مرزا قدرت نے کہا کہ ایسے مجبور اور لاچار لوگوں تک حیدرآباد پین اینڈ پلیٹیو کیئر ٹرسٹ کی ڈاکٹرز اور والنٹیئرز کی ٹیم پہنچ کر ان کا علاج مفت کرتے ہیں ۔ان مریضوں کے اہل خانہ کو مریض کی دیکھ بھال کا نہ صرف طریقہ سکھاتے ہیں بلکہ انہیں دوائیں بھی مفت دیتے ہیں ۔ ضرورت پڑنے پر ایمبولینس کے ذریعے کیئر سنٹر لاتے ہیں۔ میر محمود علی نے بتایا کہ 2016ءمیں ہم نے حیدرآباد میں سینٹر قائم کیا۔ اب تک 50سے زائد مریضوں کا علاج ٹرسٹ کی جانب سے کیا گیا۔ یہ کام بلا تفریق ، بلا مذہب و ملت ہر بیمار کیلئے کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر ٹیبلو کے ذریعے بتایاگیا کہ مریض کے ساتھ کس طرح پیش آنا چاہئے۔ ٹیبلو میں مریض کا کردار الطاف المیلکرنے نبھایا جبکہ ڈاکٹر مرزا قدرت نواز بیگ،میل نرس عامر عبدالغفار، والینٹیئر امجد جبکہ مریض کے بیٹے کا کردار میر محمود علی اور پوتے کا محمد عظیم الدین نے کردار نبھا کر ثابت کیا کہ کسطرح خاندان اور کیئر سنٹر کے ذمہ داران متحد ہوکر مریض کو موت کے منہ سے نکلواتے ہیں ۔ عامر عبدالغفار نے اس موقع پر مریض کے افراد خاندان اور مریض کو صفائی کا خیال رکھنے اور بیڈسوز سے مریض کو بچانے کی تدابیر اور مرہم پٹی کے طریقے کار کو تفصیلی طور پر بتایا۔ اس موقع پر حیدرآباد سے آئے ہوئے نجی ٹی وی چینل کے اینکر آصف نے بھی اس کام کو اور کرنے والوں کے جذبے کو سراہا۔ تقریب سے اعجاز احمد خان ، شعیب ، عبدالقادر میمن اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔
 
 
 
 

مزید

وسائل کا صحیح استعمال پاکستان کی تقدیر بدل سکتا ہے، فرید پراچہ

مجلس پاکستان کی تقریب سے نائب امیر جماعت اسلامی کا خطابریاض (ذکاءاللہ محسن) قدرت نے پاکستان کو قدرتی وسائل سے مالا مال کیاہے۔ ان وسائل کو بروئے کار لاکر پاکستان کی تقدیر کو بدلا جاسکتا ہے۔ ان خیالات...


رمضان کی تیاریوں سے متعلق تقریب

ماہ قرآن میں کثریت سے تلاو ت کا اہتمام کریں، فیوض و برکات سے مستفیض ہو ں، مولانا عبدالرحیم بانعیمجدہ ( امین انصاری ) "رمضان کی تیاریاں کس طرح کریں " کے عنوان سے مدرسہ عبداللہ بن عمرمیں...


مدینہ منورہ میں مشاعرہ بیاد سالار ملت

مدینہ منورہ ( امین انصاری )بزم اتحاد المدینہ المنورہ کی جانب سے بیادسالار ملت سلطان صلاح الدین اویسی مشاعرہ کا انعقاد احمد الدین اویسی صدر بزم اتحاد گلوبل کی زیر نگرانی عمل آیا ۔ ڈاکٹر خالد عباس...


چوہدری فریاد کی جانب سے پروفیسر ساجد میر کے اعزاز میں ظہرانہ

غریب اور نادار افراد کےلئے سحری اور افطاری کا اہتمام کریں تاکہ اللہ کی خوشنودی حاصل کی جا سکےریاض ( ذکاءاللہ محسن) معروف پاکستانی تاجر چوہدری فریاد احمد کی جانب سے امیر جمعیت اہلحدیث سینیٹر پروفیسر...