Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تتلیوں کا عالمی شہرت یافتہ جنگل خطرات سے دوچار

میچیوآکان- - - - -میکسکو کا ایک اہم جنگل ہے جہاں ہرسال امریکہ اورکینیڈا سے کروڑوں تتلیاں 2500 میل کا سفر طے کرنے کے بعد آرام کے لئے آتی ہیں لیکن اب تتلیوں کے اس جنگل کو انسانی مداخلت سے شدید خطرات لاحق ہیں۔ہرسال کرہ ارض پرنارنجی اورسیاہ تتلیوں کی سب سے بڑی نقل مکانی ہوتی ہے اورمیچیوآکان میں تتلیوں کا مسکن تتلیوں سے بھر جاتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ گویا میلوں دور تک تتلیوں کا قالین بچھا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ سارے درخت ان تتلیوں سے بھرجاتے ہیں۔ماحولیات کے ماہرین نے صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے اسکی فوری اور موثر روک تھام پر زور دیا ہے ۔

شیئر: