Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیادہ چالاک افراد ڈرائیونگ ٹیسٹ میں اکثر فیل ہو جاتے ہیں

لندن - - - - - -ڈرائیونگ اسکولوں کے باخبر ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ عام لوگوں کے مقابلے میں زیادہ پڑھے لکھے اور سمجھدار نظر ا ٓنے والے افراد بالعموم ڈرائیونگ ٹیسٹ میں فیل ہو جاتے ہیں ۔ ڈرائیونگ کی تربیت دینے والوں کا کہنا ہے کہ یہ لوگ ٹریفک اصولوں کے مطابق دی گئی ہدایت کو خاطر میں لانا اپنی شان کے خلاف سمجھتے ہیں اور عجیب و غریب غلطیاں کر بیٹھتے ہیں جس کی وجہ سے ٹیسٹ میں وہ فیل ہو جاتے ہیں اور انہیں کئی بار از سر نو اپنی تربیت کا سلسلہ شروع کرنا پڑتا ہے ۔ رپورٹ تیار کرنیوالوں کا کہنا ہے کہ پڑھے لکھے لوگ علم ریاضی اور سائنس میں اچھی کارکردگی ضرور دکھاتے ہیں مگر ڈرائیوری ایک الگ علم ہے اور اس میں اعلیٰ تعلیم سے زیادہ سمجھ بوجھ کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق بار بار ٹیسٹ دینے والے افراد آخر وقت تک یہ نہیں مانتے کہ وہ اپنی غلطی سے فیل ہو رہے ہیں۔یہ رپورٹ 1564ایسے افراد کے معاملات کا جائزہ لینے کے بعد تیار ہوئی ہے جنہوں نے ڈرائیونگ لائسنس کے لئے ٹیسٹ دئیے تھے ۔

شیئر: