Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور بم دھماکے پر ریاض میں مقیم پاکبانوں کا اظہار مذمت

ریاض (ذ۔م) لاہور بم دھماکے کی ریاض میں مقیم پاکبانوں نے پرزور مذمت اور شہید ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت اور رنج کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ راشد محمود بٹ، ڈاکٹر سعید وینس، ریاض راٹھور، فیصل علوی، عبدالمالک مجاہد، خالد اکرم رانا، فیاض حسین گیلانی، عبدالقیوم خان،عبدالکریم خان، ذیشان میمن، قاضی اسحاق میمن، حنیف بابر، ڈاکٹر مجاہد، شمشاد صدیقی، راجہ یعقوب،طارق بریار، اسلم راہی، خسرو جان، سید فرمان علی،ابرار تنولی،ڈاکٹر طارق عزیز،حافظ عبدالوحید،گل زیب کیانی، عامر شہزاد اور دیگر کا کہنا ہے کہ اسلام ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ اسلام کسی بے گناہ انسان کی جان لینے کی اجازت نہیں دیتا۔ دہشت گرد عناصر امن کوششوں کو کبھی ناکام نہیں بنا سکیں گے اور نہ ہی ہمارے جذبے میں کوئی کمی واقع ہو سکتی ہے۔ پوری قوم دہشت گردی سے چھٹکارا چاہتی ہے۔ فوج اور پولیس کے جوان جو قربانیاں دے رہے ہیں قوم ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور انکی حفاطت اور سرخرو ہونے کے لئے دعاگو ہے۔ وہ دن دور نہیں جب پاکستان انتہا پسندوں اور دہشت گردوں سے مکمل آزاد ہوگا اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والے دشمن عناصر کا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو جائے گا۔

شیئر: