Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ نیشنل اسپتال شارع مکرونہ میں ایم آر آئی اسکیننگ شعبے کا قیام

جدہ ( امین انصاری )جدہ نیشنل اسپتال 2000 ء میں شارع مکرونہ جدہ پر قائم کیا گیا تھا یہ ایک انتہائی منظم اسپتال ہے۔ اسپتال میں ایم آر آئی اسکیننگ کا شعبہ بھی قائم کیا جارہا ہے۔ اس کا افتتاح 24 جولائی کو کردیا گیا ۔ اس کے ساتھ ہی کیتھ لیب ( اینجیوگرام ) اور اس سے متعلقہ جراحتوں کی سہولتیں بھی آئندہ مہینوں میں شروع کردی جائیں گی ۔ آئندہ 6 ماہ کے اندر اندر جدہ نیشنل اسپتال کی ایک اور شاخ غلیل میں قائم کی جائے گی ۔ جدہ نیشنل اسپتال اکیڈمی ڈاکٹر امینہ کی قیادت میں بی ایل ایس اور سی ایم ای آورز بھی فراہم کررہی ہے ۔ اس کے علاوہ یہ اکیڈمی ہندی ، انگلش ،فلپائنی اور دیگر زبانوں میں قرآن فہمی کی کلاسز کا اہتمام بھی کررہی ہے ۔ انتظامیہ نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ طبی انتظامات انتہائی معیاری اور سائنسی ہونے چاہئیں ۔ جبکہ طبی خدمات کی فراہمی تندہی کے ساتھ اطمینان اور سکون، دوستانہ ماحول میں ہونی چاہئے ۔ جدہ نیشنل اسپتال 24 گھنٹے طبی امداد کی فراہم کرتا ہے جہاں جدید آلات سے آراستہ شعبہ ایمرجنسی بھی موجود ہے جس میں مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے 30 ماہر اور تجربہ کار پی آر او موجود ہیں ۔

شیئر: