Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جھاڑیوں کے پیچھے چھپنے کی کوشش

کینیا۔۔۔۔کینیا کے جنگلی حیات کے پارک میں ایک ژرافہ خود کو اپنے لمبے قد کی وجہ سے جھاڑی کے پیچھے نہ چھپاسکا۔اس کی یہ تصویر ایک خاتون آسٹریلوی فوٹو گرافر نے اتار لی۔36سالہ نتالیہ کا کہنا تھا کہ یہ ژرافہ ہمیں دیکھ کر جھاڑی کے پیچھے چلا گیااور وہاں جھاڑی کے پتے کھانے لگا ۔میں اپنی کار میں جارہی تھی اور فوری طور پر یہ تصویر اتار لی۔میں نے جب یہ تصویر سوشل میڈیا پر بھیج تو لوگوں نے اس کی بڑی تعریف کی۔کینیا میں رہتے ہوئے میںنے جنگلی حیات کی روزانہ ہی تصویریں اتاری ہیں۔ اگر آپ اس پارک سے گزرتے ہیں تو روزانہ ہی ایسا ہوا کہ متعدد ژرافہ اور ہاتھیوں نے کار کا محاصرہ کیا۔میں نے ژرافوں کے عالمی دن کے موقع پر یہ تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی تاکہ دنیا کو یہ بتاؤں کہ دنیا میں ژرافوں کی تعداد کم ہوتی جارہی ہے۔ بیشتر لوگوں کو اس بارے میں علم نہیں۔

شیئر: