Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرون اڑانے کیلئے ٹیسٹ ضروری

لندن۔۔۔۔ڈرون اڑانے والوں کیلئے ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنا ضروری ہوگا۔پچھلے دنوں میں کئی ڈرون طیاروں سے ٹکراتے ہوئے بچے ہیں جس کے بعد اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ جو شخص بھی ڈرون خریدے گا اسے ڈرائیونگ کی تھیوری ٹیسٹ میں بیٹھنا پڑیگا۔ حکومتوں کو اس بات پر تشویش ہے کہ کسی بھی وقت ڈرون کی وجہ سے طیاروںکے حادثات ممکن ہیں۔اب جو تجویز پیش گئی ہے اس کے مطابق ڈرون خریدنے والوں کو اپنانام اور پتہ اور دیگر تفصیلات آن لائن فراہم کرنا ہوگی ورنہ ڈرون اڑانا غیرقانونی تصور ہوگا۔ یہ بھی ضروری قراردیاگیا کہ 400سے بلند ڈرون اڑانا ممنوع ہوگا اور یہ کہ ڈرون اڑاتے ہوئے وہ آپ کی نظروں کے سامنے رہے۔

شیئر: