Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ازخود چلنے والا کارگو بحری جہاز تیار

ناروے۔۔۔۔ناروے میں اگلے سال کارگو جہاز چلانے کیلئے کسی کپتان کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ از خودچلا کریگا۔محققین نے دنیا کا پہلا از خود بیٹری سے چلنے والا جہاز تیار کیا ہے۔اس کی وجہ سے ماحولیات کو بھی کوئی خدشہ نہیں ہوگا۔ناروے کی زراعتی اشیاء تیار کرنے والی کمپنی نے اسے تیار کیاہے۔ اسی جہاز میں الیکٹرک کرینیں بھی لگی ہونگی جو سامان کو خود لوڈ کرینگی اور جہاز سے اتاریں گی۔یہ جہاز 2018کے آخر میں کیمیائی کھاد ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جائیگا۔اس میں جی پی ایس سسٹم نصب ہوگا جو اسے چلانے میں مدد دیگا۔

شیئر: