Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلین بورڈ کی ضد پر "بے روزگار" کرکٹرز تاحال فرسٹریشن کا شکار ہیں

 
  سڈنی:ضد پر ڈٹے آسٹریلوی بورڈ پر پلیئرز نے مزید دباو بڑھا دیا، سڈنی میں جمع ہوکر ٹاپ کرکٹرز نے معاوضوں کے تنازع پر یکجہتی کا ثبوت دے دیا۔آسٹریلیا کے ٹاپ کرکٹرز کی سڈنی میں خصوصی میٹنگ ہوئی جس میں پلیئرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو الیسٹر نکولسن، پلیئر لائزن آفیسر سائمن کیٹچ اور اے سی اے کے ایگزیکٹیو ممبر شین واٹسن بھی شریک ہوئے جو کھلاڑی خود میٹنگ میں شریک نہیں ہوسکے، انھوں نے ٹیلی کانفرنس کے ذریعے اپنی موجودگی یقینی بنائی۔ اس موقع پر اے سی اے کی جانب سے پلیئرزکو کرکٹ آسٹریلیا کے ساتھ ہونے والی اب تک کی بات چیت پر بریفنگ دی گئی۔ کھلاڑیوں نے اس فیصلے کی توثیق کردی کہ وہ اپنے حصے کے 30 ملین ڈالر گراس روٹ لیول کیلئے مختص کرنے کو تیار ہیں جبکہ موجودہ صورتحال پر پلیئرز کی جانب سے فرسٹریشن کا اظہار کیا گیا۔میٹنگ کے بعد اے سی اے ترجمان نے کہاکہ اگرچہ پلیئرز آئندہ ماہ بنگلہ دیش کے ٹیسٹ ٹور پر جانے کیلئے تیار ہیں مگر اس کیلئے کرکٹ آسٹریلیا کو ان سے ایم اویو سائن اور ریونیو میں شراکت کا مطالبہ تسلیم کرنا ہوگا ورنہ کسی بھی ایم او یو اور کنٹریکٹ کی عدم موجودگی کے باعث "بے روزگار" کرکٹرز اس ٹور کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔واضح رہے کہ پلیئرز کی اس یکجہتی سے کرکٹ آسٹریلیا پر دباو¿ مزید بڑھ گیا ہے اسے2 وجوہ کی بنا ءپر اگست کے وسط تک معاملے کو حل کرنا ہے کیونکہ اس کے بعد ایک تو بنگلہ دیش کا ٹور منسوخ ہوجائے گا اور دوسرا کمرشل پارٹنرز بھی راستہ تبدیل کردیں گے، اس میں صرف بورڈ کے اپنے اسپانسرز ہی نہیں بلکہ چینل نائن اور چینل ٹین دونوں کو انٹرنیشنل کرکٹ اور بگ بیش میں اسپانسر کرنے والے ادارے بھی شامل ہیں۔ آسٹریلوی کھلاڑیوں کو دورہ بنگلہ دیش کی تیاریوں کیلئے 10 اگست کو ڈارون میں جمع ہونا ہے۔

شیئر: