Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماسکو: فٹبال ورلڈ کپ 2018ءسے قبل خشک گھاس کا بناء اسٹیڈیم

 
ماسکو: روس میں فٹبال ورلڈ کپ 2018ءکا میلہ سجنے والا ہے ۔ اس سلسلے میں پورے ملک میں فٹبال کا بخار بھی تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ روسی حکومت کے لئے میگا ایونٹ کی میزبانی کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور اسٹیڈیمز کی تعمیر و توسیع میں سامنے آنے والے اسکینڈلز بھی پریشانی کا سبب بنے ہوئے ہیں ۔اسی سلسلے میں ایک مقامی زمیندار نے خشک گھاس کے گٹھوں سے فٹبال اسٹیڈیم تعمیر کرکے انوکھا اقدم کرتے ہوئے حکومت کو سادگی کا سبق دینے کی کوشش کی ہے۔ روس کے علاقے کراسنوے میں بنائے گئے اس اسٹیڈیم میں مقامی سطح کا ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا۔ یہ اسٹیڈیم سینٹ پیٹرز برگ میں واقع مشہور فٹبال اسٹیڈیم کی شکل میں بنایا گیا ہے۔ اس کی تعمیر میں گھاس کی 4500 گانٹھیں ا ستعمال ہوئیں۔ اسٹیڈیم میں 300تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ رضا کاروں نے اسٹیڈیم کی تیاری میں بھرپور مدد فراہم کی۔اسے بنانے والے زمیندار رومن پونوماریوو نے کہا ہے کہ اس کے اس اقدام کا مقصد سینٹ پیٹرز برگ اسٹیڈیم کی تعمیر پر ہونے والے 700ملین ڈالر کے اخراجات ،اس میں گھپلوں اورتعمیر میں تاخیر اور دیگر مسائل کو اجاگر کرنا ہے جہاں ورلڈ کپ کے7میچ کھیلے جائیں گے۔رومن کے مطابق اگر حکومت کوشش کرتی تو یہ اخراجات بہت کم ہو سکتے تھے۔ روسی حکومت نے ورلڈ کپ کے لئے29 8. ارب ڈالر مختص کئے ہیں جو مسلسل بڑھ رہے ہیں ۔رومن سینٹ پیٹرز برگ کے معروف فٹبال کلب ایف سی زینت کا مداح ہے اور مقامی ٹیم نے اسی انداز کی یونیفارم پہن کر ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔ 
 

شیئر: