Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی ایم ایف کا آئندہ مرکز بیجنگ ؟

واشنگٹن... آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لاگارڈ نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کے بڑھوتی کا رجحان جاری رہنے کی صورت میں عالمی مالیاتی ادارے کا مرکز 10 سال کے اندر ر بیجنگ میں منتقل ہو سکتا ہے۔ واشنگٹن میں اجلاس سے خطاب میں انہوںنے کہا کہ چین اور دیگر ترقی پذیر منڈیوں میں ترقی کا رجحان جاری رہنے کی صورت میں اور اس کی آئی ایم ایف کی ووٹوں کی ساخت میں بھی اضافہ ہونے کی صورت میں ادارے کا مرکز بیجنگ میں منتقل ہو سکتا ہے۔ آئی ایم ایف کی بڑی اور ترقی پذیر منڈیوں کی نمائندگی ضروری ہے ۔ اس کا مفہوم یہ ہے کہ 10 سال کے بعد ہو سکتا ہے کہ ہم خطاب واشنگٹن کی بجائے بیجنگ میں کر رہے ہوں۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف کا قیام 1945ءمیں عمل میں آیا ۔ اس وقت سے اب تک اس کا مرکزی دفتر امر یکہ میں ہے۔امریکہ کو آئی ایم ایف کے 16.5 فیصد ووٹ کے حق کے ساتھ فیصلوں کو ویٹو کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ماہرین اقتصادیات کے اندازوں کے مطابق اگر چین سالانہ 6 فیصد سے زائد شرح سے ترقی کرنا جاری رکھتا ہے تو اگلے 10 سالوں میں امریکہ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی بڑی ترین اقتصادیات بن جائے گا۔

 

شیئر: