Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی باشندوں کا اغوا ،جے آئی ٹی رپورٹ پیش

اسلام آباد ... وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو جے آئی ٹی نے کوئٹہ سے چینی باشندوں کے اغواء کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کر دی گئی ۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے جے آئی ٹی کی رپورٹ پر کورین کمپنی اے آرکے انفو ٹیک سے منسلک تمام غیر ملکی افراد کے ویزے کینسل کرکے انہیں فوری طور پر ملک بدر کرنے کی ہدایت کردی ۔ ایسی کمپنیوں کی رجسٹریشن بھی فوری طور پرمنسوخ کر نے کاحکم دیا ہے ۔ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے باعث اے آرکے انفو ٹیک کی انتظامیہ کےخلاف درج کیسز کی موثر پیروی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ایس ای سی پی کی جانب سے تمام غیر ملکی کمپنیوں اور فرموں کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایس ای سی پی کی جانب سے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ غیر ملکی کمپنیوںکی رجسٹریشن سے قبل ان کے کوائف اور مالی معاملات کی مناسب چھان بین ہو۔ اے آرکے انفو ٹیک کے معاملات سے غفلت برتنے والے ایس ای سی پی اہلکاروں کےخلاف ایف آئی اے کی جانب سے انکوائری کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔وزارتِ خارجہ کی جانب سے ویزوں کے اجراء اور درخواست گزاروں کے کوائف کی چھان بین کے عمل کا جائزہ لیا جائے تاکہ جعلی کوائف اورغلط طریقوں سے پاکستان ویزوں کے حصول کی روش کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے کوریا کے سفیر کو حقائق اور شواہد سے آگاہ کیا جائےگا۔وزیر داخلہ نے ہدایت دی کہ اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے کہ اے آر کے انفو ٹیک کمپنی اردو اکیڈمی کی آڑ میں کیسے ویزا قوانین کی خلاف ورزی اور غیر قانونی اور ملکی مفادات کے مخالف سر گرمیاں سر انجام دے رہی تھی۔
 

 

شیئر: