Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر کے حمایت یافتہ کویتی دہشتگرد کے خلاف کارروائی کا عندیہ

کویت ۔۔۔کویت کے وزیر تربیت و اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر محمد الفارس نے واضح کیا ہے کہ دہشتگردوں کی نئی فہرست میں شامل قطر کے حمایت یافتہ مزید 9اداروں اور 9شخصیتوں سے متعلق کارروائی وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کی ہدایات کے مطابق کی جائے گی۔انہوں نے توجہ دلائی کہ کویت یونیورسٹی میں اسلامیات کے پروفیسر ڈاکٹر حامد حمد العلی کی بابت کارروائی سرکاری نظام کے مطابق ہوگی۔ العلی ابوسلطان کے لقب سے مشہور ہیں۔ان کا نام انسداد دہشتگردی کے علمبردار چار ممالک، مملکت ، امارات ، بحرین اور مصر کی جانب سے جاری کردہ دہشتگرد اداروں و شخصیتوں کی نئی فہرست میں شامل ہے۔ابوسلطان قطری نژاد کویتی شہری ہیں ۔ خود کو القاعدہ کا کمانڈو کہتے ہیں۔النصرہ محاذ میں شمولیت کے خواہشمند جنگجوؤں کی مدد کیلئے عطیات جمع کرتے ہیں اور سفر کی سہولتیں فراہم کرتے ہیں۔

شیئر: