Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

128کلوحشیش اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ریاض۔۔۔۔جازان ریجن میں سرحدی محافظوں نے 128.55کلوگرام حشیش اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔سرحدی محافظوں کے ترجمان کرنل ساہر الحربی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ جازان ریجن کے بیش سیکٹر میں یمن کی جانب سے ایک بوٹ حرکت کرتی ہوئی نظر آئی تھی فوراً ہی ناکہ بندی کرلی گئی اس پر سوار 4یمنی شہریوں کو گرفتارکرلیا گیا۔ بوٹ پر موجود 128.55کلو گرام حشیش ضبط کرلی گئی۔

شیئر: