Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیرداخلہ چوہدری نثار مان گئے؟

  اسلام آباد... حکومت وزیر دا خلہ چوہدری نثار کو منانے میں کامیاب ہوگئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بدھ کو وزیرداخلہ چوہدری نثار سے پنجاب ہاوس میں اہم ملاقات کی ۔ انہوں نے وزیر داخلہ سے پارٹی اختلافات میڈیا پر نہ لانے کی درخواست کی ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ پہلے بھی معاملات مل بیٹھ کرحل کئے ہیں ۔وزیر داخلہ نے لاہور دھماکے کے بعد سیاسی معاملات کو ایک طرف رکھ کر دانش کا مظاہرہ کیا ہے۔اس موقع پر چوہدری نثار نے کہا کہ میرے اختلافات اصولوں پر مبنی ہیں۔ اپنی ذات کے لئے نہیں بلکہ پارٹی اور ملکی مفاد میں بات کرتا ہوں ۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار کو یہ بھی یقین دہانی کرئی گئی کہ پانا مہ پیپر کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی کی صورت میں کسی جونیئر کو وزیراعظم کے طور پر نامزد نہیں کیا جائے گا۔

 

شیئر: