Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دور دراز جزیرے میں خاتون کی رہائش

انٹاریو۔۔۔کینیڈا کے ساحل سے دورایک جزیرے میں 76سالہ خاتون پچھلے 40برسوں سے تن تنہا رہ رہی ہے۔سال کے 127دن وہاں دھند چھائی رہتی ہے۔ زوئے لوکاس نامی یہ خاتون سائنسداں ہے اور پہلی مرتبہ 21سال قبل1971ء میں وہاں گئی تھیں۔اس وقت انکی عمر 21سال تھی۔ انہیں یہ جگہ اتنی پسند آئی کہ انہوں نے وہاں ایک مکان بنواکر رہائش اختیار کرلی۔کھانے پینے کا سامان ایک ہفتے میں منگواتی تھیں جبکہ زیادہ تر وقت پڑھنے میں گزارتی تھیں۔یہ جزیرہ صرف 26میل طویل ہے ۔ وہاں تقریباً400گھوڑے ضرورموجود تھے جبکہ مختلف اقسام کے ساڑھے 300پرندے اڑتے پھرتے تھے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ میں نے وہاں خود کو کبھی تنہا محسوس نہیں کیا۔

شیئر: