Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جہانگیر ترین سے آف شور کمپنیوں کی تفصیلات طلب

اسلام آباد...سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین سے آف شور کمپنیوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔عدالت نے جہانگیر ترین سے استفسار کیا آف شور کمپنی کب بنائی؟ کمپنی کا قانونی اور فائدہ اٹھانے والا کون ہے؟ آف شور کمپنی کیسے اور کتنے میں بنائی گئی؟ بیرون ملک رقم کیسے منتقل کی گئی؟ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ہر پارلیمنٹیرین کے خلاف کیس براہ راست سپریم کورٹ میں لایا جا سکتا ہے۔ آج جہانگیر ترین ہیں کل کسی اور رکن اسمبلی کے خلاف درخواست آئے گی۔ حنیف عباسی کے وکیل نے کہاکہ آف شور کمپنیوں کے باعث کیس یہاںلایا گیا۔درخواست گزار نے کہا کہ عدالت جہانگیر ترین سے تحفے میں دی اور وصول کی گئی رقم کی تفصیلات بھی طلب کرے۔ جہانگیر ترین نے بچوں کو ایک ارب 47 کروڑ روپے سے زائد رقم تحفے میں دی۔ 2010 میں انہیں بچوں سے 8 کروڑ 75 لاکھ تحفے میں ملے ۔بعد ازاں 2015 میں انہیں 6 کروڑ 97 لاکھ 50 ہزار روپے تحفہ ملا۔

 

شیئر: