Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی تیراک ایڈم پیٹی کے ایک دن میں 2ورلڈ ریکارڈ

لندن: برطانیہ کے تیراک ایڈم پیٹی نے ورلڈ ایکوائٹکس چیمپیئن شپ میں 50 میٹر بریسٹ اسٹروک تیراکی کے مقابلے میں ایک ہی دن میں2 عالمی ریکارڈ قائم کر دئیے ہیں۔اس کے ساتھ ہی وہ فائنل میںجگہ بنانے میں بھی کامیاب ہو گئے۔22 سالہ ایڈم پیٹی نے سیمی فائنل میں اس ریکارڈ کے لئے 25.95 سیکنڈ کا وقت لیتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔اس طرح 26 سیکنڈ سے کم وقت میں وہ یہ فاصلہ طے کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔اس سے پہلے، انھوں نے 50 میٹر کا فاصلہ طے کرنے میں 26.10 سیکنڈز میں طے کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ ایڈم پیٹی نے کہا کہ حقیقت بتاوں تو مجھے اب بھی یقین نہیں آ رہا ، میں ایسا سوچ بھی نہیں سکتا کہ میں وہاں گیا اور وہی کیا جو میں کرتا ہوں۔انھوں نے مزید کہا کہ پریکٹس میں سخت محنت جاری ہے اور ان چیزوں پر توجہ ہے جس سے مزید بہتری لا سکتا ہوں۔ امید کرتا ہوں کہ اسے 25 سیکنڈکے وسط میں آ جائے گی۔ایڈم پیٹی نے گزشتہ روز بڈاپسٹ میں منعقدہ 100 میٹر بریسٹ ا سٹروک مقابلہ میں اپنے اعزاز کا کامیابی کے ساتھ دفاع کیا تھا۔انھوں نے 100 میٹر کا طلائی تمغہ حاصل کرنے کے بعد کہا تھا کہ وہ منگل کو کچھ خاص ہے اور انھوں نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔فائنل سے قبل انھوں ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ایک دن میں دوسرا ورلڈ ریکارڈ! دیکھیں کل کیا ہوتا ہے؟کل جب وہ 50 میٹر بریسٹ ا سٹروک مقابلے کےلئے اترے تھے تو وہ 2015 ءمیں روس میں منعقدہ ورلڈ چیمپیئن شپ کا اپنا 26.42 سیکنڈ کا ریکارڈ ہی توڑنے کےلئے اترے تھے۔50 میٹر بریسٹ اسٹروک میں ایڈم پیٹی 4 بارعالمی ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ پہلی بار 2014 ءمیں برلن میں انھوں نے ریکارڈ قائم کیا تھا۔100 میٹر بریسٹ اسٹروک مقابلے میں بھی وہ سر فہرست ہیں۔2016ءکے ریو اولمپکس میں انہوں نے 100 میٹر 57.13 سیکنڈ میں طے کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

شیئر: