Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری بحران عرب مطالبات پورے کئے بغیر حل نہیں ہوگا، مصر

قاہرہ---------- مصر نے یورپی یونین کو باقاعدہ طو رپر مطلع کر دیا ہے کہ جب تک قطری حکام مصر ، سعودی عرب، بحرین ، امارات کے مطالبات پورے نہیں کریں گے ا س وقت تک بحران حل نہیں ہوگا۔ قطری بحران حل کرانے کیلئے علاقائی اور بین الاقوامی کوششیں اس وقت تک غیر موثر رہیں گی جب تک کہ قطری حکام دہشت گرد تنظیموں اور شخصیتوں کی سرپرستی ، مالی اعانت ، عرب ممالک کے امور میں مداخلت اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کا سلسلہ ترک نہیں کریں گے۔ مصری وزیرخارجہ سامی شکری نے یورپی یونین کی وزیر خارجہ سے برسلز میں مذاکرات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے حوالے سے ہمیں کوئی بھی درمیانہ حل قبول نہیں۔ یورپی یونین کی وزیرخارجہ نے ایک بار پھر سفارتی بحران کے حل کیلئے مذاکرات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کشیدگی کم کرانے کیلئے کویت کی ثالثی کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جانا ضروری ہے۔

شیئر: