Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں اغوا ہونے والے2 پاکستانی سفارتکار بازیاب

اسلام آباد... افغانستان سے اغوا ہونے والے دونوں پاکستانی سفارتکاروں کو بازیاب کرالیا گیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے پاکستانی ناظم الامور کو فون کرکے دونوں سفارتکاروں کی بازیابی کی اطلاع دی ہے۔ ترجمان نے کہا افغان فورسز نے ایک کارروائی کے دوران سفارتکاروں کو بازیاب کرایا تاہم اس کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ بازیابی کے بعد دونوں پاکستانی سفارت کاروں کو کابل میں سفارتخانے پہنچا دیا گیا۔ انہیں جلد پاکستان لایا جائے گا۔سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے افغان نائب وزیر خارجہ حکمت کرزئی کو ٹیلی فون کر کے سفارت کاروں کی بحفاظت بازیابی پر شکریہ ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ جلال آباد میں پاکستان قونصلیٹ کے2 سفارت کاروں کو 16 جون کو طورخم جاتے ہوئے اغوا کیاگیا تھا۔

 

شیئر: