Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آفریدی ،میانداد کو لیگل نوٹس دینگے

کراچی.... سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے جاوید میانداد کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی نے وکلاء سے مشاورت کے بعد میانداد کو جمعرات تک لیگل نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جاوید میانداد نے شاہد آفریدی پر میچ فکسنگ کے الزامات لگائے تھے۔ بعد میں سوشل میڈیا پر آفریدی نے جاوید میانداد کے خلاف الزامات لگائے تاہم معافی مانگ لی تھی۔ دریں اثناء تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں شاہد آفریدی کو الوداعی میچ کھلوانے کیلئے قرارداد جمع کرادی۔

شیئر: