Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرفی اور صابرپر جرمانہ

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ
ڈھاکا ....... بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ اور مڈل آرڈر بیٹسمین صابر رحمان کو انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر میچ فیس کا 50فیصد جرمانہ کردیا گیا ہے جبکہ جوز بٹلر کو آئی سی سی قانون کی خلاف ورزی پر ڈانٹ پلائی گئی ہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے حریف ٹیم کے خلاف غلط زبان استعمال کی تھی اور دونوں نے یہ حرکت میر پور میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران کی تھی۔ انگلش کرکٹ ٹیم ان دنوں بنگلہ دیش کے دورے پر ہے جہا ں اسے سخت سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔

شیئر: