Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

"محمد" کے نام سے پکارا جائے،برطانوی ایتھلیٹ سرمحمد مختار فرح

  لندن: میراتھن کے ماہرکہلائے جانے والے صومالی نژادبرطانوی ایتھلیٹ سرمحمد مختار فرح نے کہا ہے اب انہیں"محمد" کے نام سے پکارا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صر ف میراتھن ریس پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔ کیریئر کا نیا آغاز کرنے کا خواہشمند ہوں۔ اپنے برانڈ نام 'مو' کی جگہ پورا نام "محمد" منتخب کیا ہے۔ میرا پورا نام نام محمد مختار فرح ہے ۔ مقابلوں کے دوران مجھے میڈیا نے مو فرح کا نام دیدیا تھا،مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ مو کا کام پورا ہو گیا۔ انہوںنے اپنے ناقدین اور میڈیا کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میڈیا میرے کارناموں کو برباد کرنےکی کوشش کر رہا ہے۔خیال رہے کہ یوسین بولٹ کی طرح محمد فرح کی میدان سے رخصتی بھی توقع کے مطابق نہیں رہی ۔ وہ 5 ہزار میٹر کی دوڑ میں دوسرے نمبر پر آئے۔ انھوں نے لندن میں جاری ورلڈ چیمپیئن شپ کا آغاز 10 ہزار میٹر ریس میں سونے کے تمغے سے کیا تھا۔ محمد فرح کے مطابق میں نے کیا حاصل کیا اور کیا کارنامہ انجام دیا مجھے اب اسے بھول جانے کی ضرورت ہے۔ تاریخ جھوٹ نہیں بولتی اپنے کیریئر میں جو حاصل کیا ہے اس پر فخر ہے۔ آپ جو چاہیں لکھیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ میں نے جو کچھ حاصل کیا ہے اپنی محنت اور لگن سے حاصل کیا ۔سالہا سال اپنے ملک کے لئے کارنامے انجام دیئے ہیں۔ محمد فرح نے کہا کہ کبھی کبھی یہ عجیب لگتا ہے بعض لوگ کچھ چیزیں اپنے حساب سے لکھنا چاہتے ہیں۔34 سال ایتھلیٹ 24 اگست کو زیورچ میں ہونے والی5 ہزار میٹر کی آخری دوڑ کے بعد میراتھن پر توجہ دیناچاہتے ہیں۔

شیئر: