Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روبوٹ اب بسکٹ اور کوکیزتیار کرینگے

کیلیفورنیا .... گوگل نے مصنوعی ذہانت رکھنے والے روبوٹ کو چاکلیٹ کے بسکٹ اور کوکیز کی ترکیب سکھانا شروع کردی ہے اور یہ روبوٹ تیاری کے بعدانسانوں کو ان کوکیز کی تیاری میں مدد دینگے۔ اس وقت روبوٹ کو یہ ساری چیزیں سکھانے کا کام لیباریٹری میں جاری ہے۔ انکا کہناہے کہ یہ کوکیز زیادہ مزیدار ہونگی۔ اس وقت گوگل نے اپنے ملازمین کو بھی ایسی ترکیب کی فراہمی شروع کردی ہے۔ روبوٹ کو یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ تیاری سے قبل کوکیز اور بسکٹ بنانے کیلئے کیا چیزیں درکار ہونگی۔ اسکے علاوہ انہیں کتنے درجہ حرارت پر رکھنا ہے ، بیکنگ کیلئے کتنا وقت درکار ہوگا اور یہ بسکٹ بنانے کیلئے کتنی چیزوں کی ضرورت ہوگی۔ اسے یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ بیکنگ سوڈا کتنا لینا ہے۔ براﺅن شوگر کتنی ہوگی؟ سفید چینی کی مقدار کیا ہوگی۔ کتنا مکھن، ونیلا ، انڈے، آٹا، چاکلیٹ، نمک اور اورنج کا جوس استعمال ہونا ہے۔
 

شیئر: