Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا آپ پبلک وائی فائی استعمال کرتے ہیں؟

 
ہوٹل ، ریستوران اور کیفے میں پبلک وائی فائی مل جانا نعمت لگتا ہے لیکن اس نعمت کے پیچھے چھپی خطرناکی کا علم سب کو نہیں ۔ پبلک مقامات پر موجود وائی فائی اکثر ہیکرز کے ہاتھوں میں ہوتے ہیں جو موبائل میں مالوئیر داخل کرکے اہم معلومات ، ڈیٹا ، فائلز اور کالز کا ریکارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ ہیکرز سے اپنے ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کا بہترین حل ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک ہے۔ اسکے علاوہ فائر وال اور اینٹی وائرس سافٹ وئیرز کو استعمال کرکے بھی اپنا ڈیٹا محفوظ بنایا جا سکتا ہے تاہم یہ کوشش کرنی چاہیے کہ پبلک مقامات پر موجود وائی فائی استعمال نہ کیا جائے اور متبادل کے طور پر اپنی ڈیٹا ڈیوائس ساتھ رکھی جائے۔
 

شیئر: