Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آفریدی اور میانداد میں سیز فائر

لاہور..... قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور لیجنڈ کرکٹر جاوید میاند اد کے درمیان سیز فائر ہوگیا ہے اور آفریدی نے میانداد کو قانونی نوٹس نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں کرکٹر مصالحت کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔ دونوں میں آج ہفتے کو ملاقات متوقع ہے ۔ اس سے قبل اس تنازع میں وسیم اکرم کے بعددوسرے ثالث شاہد آفریدی کے چچا بھی درمیان میں آگئے جنہوں نے دونوں کے درمیان ٹیلی کانفرنس کرائی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ میانداد اس مرتبہ بھی وضاحت دینے اور الزام واپس لینے پر رضامند ہوگئے تھے لیکن دوسری ٹیلی کانفرنس کے بعد پیشرفت نہ ہوسکی۔ اب امید ہے کہ کل دونوں میں مصالحت ہوجائیگی۔اطلاعات تھیں کہ جمعہ کی صبح اسلام آباد کے وکیل محمد نعیم خان کی جانب سے لیگل نوٹس بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اگر جاوید میانداد کے پاس اس حوالے سے کوئی ثبوت ہیں تو پیش کئے جائیں۔ واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے اتوار کو جاوید میانداد کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد دونوں کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوگئی تھی ۔

شیئر: