Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحالی کی خوشخبری جلد دونگا ، نجم سیٹھی

لاہور (این این آئی )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ آئندہ2سے 3 روز میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے خوشخبری دوں گا ۔عمر اکمل سمیت کسی بھی کھلاڑی کی طرف سے ڈسپلن کی خلاف ورزی قبول نہیں۔بیشک کوئی کتنا ہی بڑا کھلاڑی کیوں نہ ہو لیکن نظم و ضبط کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔وہ زمانے چلے گئے جب سفارش چلتی تھی ۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں گزشتہ روز اہم اعلان کرنا چاہتا تھا مگر حتمی فیصلہ ہونے پر آئندہ 2سے3 روز میں بڑی خوشخبری سناﺅں گا ۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کے بعد سری لنکا کی ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سسٹم میں ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔کوئی خلاف ورزی کرے گا تو سزا ملے گی۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ کوچز اور کھلاڑیوں کی محنت سے چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیتا ۔ہار اورجیت کھیل کا حصہ ہے کبھی مایوس نہیں ہونا چاہیے ۔ یہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ اسے شہباز مقصود جیسے لوگ ملے ہیں ،ان جیسے لوگ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لئے کام کررہے ہیں ۔ان کے بغیر پاکستان میں پی ایس ایل کا انعقاد ناممکن تھا ۔
 

شیئر: