Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیخ عبداللہ آل ثانی کے دورہ مملکت سے کیا ہوا؟

واشنگٹن۔۔۔۔امریکی اخبارات نے توجہ دلائی ہے کہ شیخ عبداللہ آل ثانی کے دورہ سعودی عرب نے قطر کے حکمراں خاندان میں زلزلہ پیدا کردیا۔ سعودی عرب کی جانب سے قطری عازمین کیلئے بری سرحدی چوکیوں کے کھولنے اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی جانب سے قطرکے عازمین کو السعودیہ کے طیاروں سے ار ض مقدس لانے کے فیصلے نے قطر میں ہلچل پیدا کردی۔امریکی اخبارات کا کہنا ہے کہ آل ثانی کے دورے نے سیاسی و عوامی سطح پر غیر معمولی اثرات چھوڑے ہیں کیونکہ شیخ عبداللہ بن علی آل ثانی قطر کے حکمراں خاندان کی بڑی شخصیت ہیں۔ وہ قطری حکام کے تیسرے پوتے ہیں۔ ان کے والد شیخ علی بن عبداللہ آل ثانی قطر کے چوتھے حکمراں تھے۔ ان کے بھائی شیخ احمد بن علی آل ثانی قطرکے پانچویں حکمراں گزرے ہیں۔ وہ قطر میں اقتدار کے حوالے سے موجودہ حکمرانوں کے طاقتورترین حریف ہیں۔

شیئر: