Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر نے اسرائیلیوں کو اپنی شہریت مفت دیدی

جدہ۔۔ ۔۔قطر کے باخبر ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتِ قطر نے اسرائیلیوں کو قطر کی مفت شہریت دیدی اور اسرائیلی طلبہ کیلئے اپنی جامعات کے دروازے چوپٹ کھول دیئے۔ اسرائیلی طلبہ کو فیاضانہ انداز میں اسکالر شپ دیئے گئے اور انہیں ہفت روزہ چھٹی اسرائیل میں گزارنے کا موقع بھی فراہم کردیا۔ قطری حکومت اسرائیلی طلبہ کو اپنی شہریت دے رہی ہے ، اس پر قطر کے اندر سخت رد عمل آنے لگا ہے۔دوحہ میں جارج ٹاؤن فیکلٹی کے اساتذہ نے بتایا کہ مقامی طلبہ کی تعداد کم ہونے کے پیش نظر قطر اسرائیل سمیت مختلف ممالک کے طلبہ کو اپنے یہاںداخلہ دینے کیلئے کوشاں ہے ۔ہر طالب علم کو 35ہزار ڈالر اسکالر شپ کے طور پر دیئے جارہے ہیں۔ دوحہ میں 220اسرائیلی طلبہ زیر تعلیم ہیں۔

شیئر: