Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی لیبر مارکیٹ پر 5ممالک کے کارکنان کا غلبہ

دمام۔۔۔۔باخبر ذرائع نے عکا ظ اخبار کو بتایا کہ سعودی لیبر مارکیٹ میں 5ممالک کے شہری چھائے ہوئے ہیں۔ہندوستانی کارکنان کی تعداد 30لاکھ ،پاکستانیوں کی 25لاکھ، مصر کی 22لاکھ ، یمن کی 14لاکھ اوربنگلہ دیش کی 12لاکھ ہے۔ ان پانچوں ملکوں کے کارکنان کی مجموعی تعداد 10.3ملین تک پہنچ چکی ہے۔ مملکت میں غیر ملکی کارکنان کی تعداد 13ملین ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مذکورہ 5ممالک کے شہری سعودی مارکیٹ پر کس حد تک چھائے ہوئے ہیں۔

شیئر: