Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکار کو بدنام کرنے پر قیدو جرمانے کی سزا

دمام۔۔۔۔قانونی مشیر محمد الہیجان نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر سرکاری اداروں کو بدنام کرنے پر قید اور جرمانے کی سزا دی جائیگی۔ اطلاعاتی جرائم کے انسداد اور مطبوعات کے قوانین میں یہ سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔الحیات اخبار کے مطابق اطلاعاتی جرائم کے قانون میں واضح کیا گیا ہے کہ سرکاری نظام یا مذہبی اقدار یا سماجی عادات یا نجی زندگی کے تقدس کو پامال کرنے پر 5برس تک قید اور 30لاکھ ریال تک جرمانے یا دونوں میں سے کوئی ایک سزا دی جاسکتی ہے۔

شیئر: