Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھینسوں سے مینڈکوں کا رشتہ

پولینڈ۔۔۔۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بھینسوں پر کوئی بھی جانور اسی وقت سواری کرتا ہے جب ان دونوں میں کسی نہ کسی قسم کا تعلق پایا جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ترکی میں چندبھینسیں دیکھیں جن پر 2سے 5مینڈک سواری کررہے تھے جبکہ ایک بھینس پر تواس طرح کے 27مینڈک دیکھے گئے۔ مینڈک بھینسوں پر بیٹھ کر مکھیاں کھاتے ہیں اور یوں بھینسوں کوبھی سکون ملتا ہے۔ اس کے علاوہ مینڈک سردیوں پر بھینس کی کھال پر بیٹھ کر گرمی حاصل کرتے ہیں۔ ایک نئی جائزہ رپورٹ کے مطابق دونوں میں کوئی نہ کوئی تعلق ضرور ہے جس کی وجہ سے بھینسیں ان مینڈکوں کو اپنے جسم پر بیٹھنے دیتی ہیں۔نیشنل جیوگرافک کے مطابق ترکی میں ایک ٹیم نے اس سارے عمل کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ مینڈکوں کی سواری کی کوئی اصل وجہ سمجھ نہیں آتی لیکن یہ دونوں ہی جانور اپنے اپنے مفاد میں ایسا کرتے ہیں۔مینڈک ان بھینسوںسے چپکی ہوئی مکھیاں کھاتے ہیں جبکہ بھینسیں ان مکھیوں سے پریشان ہوتی ہیں۔

شیئر: