Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنٹینر ڈرائیور پر حملہ ، ملزمان4لاکھ کی سگریٹ لے اڑے

    حیدرآباد----سگریٹ کے ڈبوں کی منتقلی کے دوران گاڑی کے ڈرائیور پر حملہ کر کے کنٹینر سے 4لاکھ روپئے مالیت کے سگریٹ کے ڈبے لے کر بعض افراد فرار ہوگئے۔ان کے حملہ میں ڈرائیور زخمی ہوگیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع کے چوٹ اوپل کے قریب پیش آیا۔حیدرآباد کے مشیرآبادسے یہ سگریٹ رینی گنٹہ لے جائے جارہے تھے کہ آؤٹر رنگ روڈ کے قریب اس کنٹینر کو بعض افراد نے روک دیا اور اس کے ڈرائیور کو زبردستی طورپر کنٹینر کے ساتھ چوٹ اوپل لے جاکر اس پر حملہ کردیا اور دوسری لاری میں اس سگریٹ کے پیکٹس کولے کر فرار ہوگئے۔کنٹینر کے زخمی ڈرائیور کی شکایت پر پولیس نے ا س سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔

شیئر: