Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کے لندن جانے کی تردید

  لاہور... سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف لندن نہیں جارہے۔ لندن جانے کی خبر کسی کی خواہش تو ہوسکتی ہے لیکن اس میں حقیقت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم25 اگست کو لا ہور کے ایوان اقبال میں وکلاءکنونشن سے خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے طبی معائنے کے لئے لندن جانے کی خبر میڈیا میں گردش کررہی ہیں۔ کلثوم نواز پہلے ہی لندن میں موجود ہیں۔ نواز شریف پہلے بھی بیرون ملک اپنا علاج اور چیک اپ کراتے رہے ہیں۔ 

 

شیئر: