Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی میں پلاسٹک تھیلیوں کے خلاف مہم

    لکھنؤ-----یوپی میں یوگی حکومت خصوصی حفظان صحت کے مہم کے تحت ریاست بھرمیں پولتھین کیخلاف ایک سخت جانچ مہم چلائیگی۔ مہم کے تحت 25 اگست تک ریاست کے تمام میونسپل کمشنروں کو اپنے علاقوں میں پلاسٹک کے تھیلوں کی فروخت روکنے کیلئے نو ٹس جاری کرے گا۔اس پر عملدرآمد نہ کرنے کے معاملے میں، دکان و ادارے کو سیل کرنے کے ساتھ ساتھ جرمانے کی کارروائی کی جائیگی۔ ریاست کے شہری ترقیات کے وزیر سریش کمار کھنہ نے یہ ہدایات جاری کی ہیں۔ کھنہ نے کہا کہ 50 مائکران کے پالیتھین پر پابندی لگا دی گئی ہے اور پوری ریاست میں مہم چلانے کیلئے ہدایات اس کے استعمال کو روکنے کے لئے متعلقہ حکام کو جاری کردیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پالیتھین کی وجہ سے نالے ، نالیاں چوک ہوجاتی ہیں اور نکاسی کی کمی کی وجہ سے مچھر اور پانی سے ہونے والی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ حکومت کی طرف سے یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ متعلقہ افسران اپنے بڑے پلاسٹک کیری بیگ، مینوفیکچررز، تھوک فروش اور خوردہ فروشوں کے اداروں کا خود معائنہ کے بعد کارروائی کریں گے۔

شیئر: