Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رافیل نڈال 3سال بعد دوبارہ عالمی نمبر ون

لندن: ٹینس ٹورنامنٹ سنسناٹی ماسٹرز کے اختتام پر جاری ہو نے والی عالمی ٹینس رینکنگ میں توقعات کے مطابق اسپین کے اسٹار رافیل نڈال ایک بار پھر نمبر ون کھلاڑی بن گئے۔ نڈال آخری بار 2014 ءمیں نمبر ون رہے تھے۔ 2017 ءمیں ان کی کارکردگی نے ان لوگوں کے منہ بھی بند کرا دیئے جو یہ کہہ رہے تھے کہ نڈال کا کیریئر ختم ہو گیا ہے۔ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر برطانوی اسٹار اینڈی مرے رہے جبکہ تیسری اور چوتھی پوزیشن پر سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور اسٹینلاس واورنکا نے قبضہ کر لیا ۔ سابق عالمی نمبر ون سربیا کے نووا ک جوکووچ اب پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ دوسری جانب خواتین کی رینکنگ میں جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا نمبرون کی پوزیشن پر ہیں۔رومانیہ کی سیمونا ہیلپ دوسرے ،اسپین کی گارباین موگاروزا تیسرے ، یوکرین کی ایلینا سیوتلانا چوتھے جبکہ ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی پانچویں پوزیشن ہے۔اگر سیمونا ہیلپ سنسناٹی ماسٹرز کا ویمنز سنگلز فائنل جیت لیتیں تو وہ پہلے نمبر پر آجاتیں لیکن فائنل میں گاربین موگاروزا نے انہیں شکست سے دوچار کر دیا تھا۔

شیئر: