Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ الیون کے سامنے ٹیم کی قیادت بڑا اعزاز ہے، سرفراز احمد

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہو گی، ورلڈ الیون کے خلاف قومی ٹیم کی کپتانی بہت بڑا اعزاز ہو گا۔وہ گفتگو کے دوران بھی خوش نظر آ رہے تھے ، سرفراز کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان کرکٹرز کے لئے کارکردگی نکھارنے کا بہترین موقع ہے۔ قومی کپتان کا مزید کہنا تھا کہ لندن میںکاونٹی کرکٹ کھیلنے سے سیکھنے کا بھرپور موقع ملا، بطور کپتان ٹیم کی فتوحات میں تسلسل لانے کی کوشش کروں گا۔ پی سی بی کی جانب سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ دینے کے بعد وکٹ کیپر بلے باز کاونٹی کرکٹ کھیلنے کے لئے دوبارہ انگلینڈ روانہ ہو جائیں گے۔

شیئر: