Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب زرداری پوچھے گا مجھے کیوں نکالا،عمران خان

سکھر... تحریک انصاف کے سربرہ عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ کو سب سے زیادہ تبدیلی کی ضرورت ہے ۔ سندھ کے چوروں کا سردار آصف زرداری ہے۔ پاکستانی سیاست کے گاڈ فادر نواز شریف کی طرح مقابلہ کروں گا۔جمعہ کی شب سکھر میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت کے فرعونوں نے سندھ کے عوام پر بے انتہا ظلم کیا۔دنیا آگے جا رہی ہے اور سندھ کے عوام پیچھے رہ گئے ۔ سندھ کا پیسہ چوری کر کے باہر بھیجا گیامگر اب پاکستان کی تاریخ کا سنہری دور آنے والا ہے۔ زرداری کے خلاف آپ کو میرے ساتھ مل کر مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آئے تو سب کیلئے ایک قانون ہو گا۔طبقاتی قانون نہیں ہو گا ۔کرپشن پر قابو پائیں گے۔غیر جانبدار اور مضبوط نیب بنائی جائے گی۔ انصاف وزیروں سے شروع ہو گا۔کوئی نہیں بچے گا۔میرٹ کا نظام پاکستان میں اوپر سے نیچے لایا جائے گا۔کسی کو نوکریاں خریدنی نہیں پڑیں گی۔میرٹ پر لوگ اوپر لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کے تمام ادارے تباہ کئے۔ سوائے 2 اداروں سپریم کورٹ اور فوج کے۔اب اس کے پیچھے پڑا ہے۔ اگر کوئی سپریم کورٹ کی طرف نظر اٹھا کر د یکھے گا تو ہم ساتھ کھڑے ہوں گے ۔ عمران خان نے کہا کہ ایک گاڈ فادرکو قوم نے سڑکوں پر نکل کر شکست دی آج وہ کہتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا ۔کچھ وقت بعد سندھ میں بھی ایک فرعون کہہ رہا ہو گا کہ مجھے کیوں نکالا۔ آصف زرداری اور نواز شریف میں فرق ہے کیونکہ آصف زرداری کو پتہ ہو گا کہ اسے کیوں نکالا گیا۔

 

شیئر: