Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپر فائٹ: 10کروڑ ڈالر کے مقابلے میں مے ویدر کی فتح

 
لاس ویگاس: باکسنگ کی دنیا کا مہنگا ترین 10کروڑ ڈالر کا مقابلہ امریکہ کے فلائڈ مے ویدر کے نام رہا۔ اس نے اپنے حریف باکسر آئرلینڈ کے مکسڈ مارشل آرٹس کے کھلاڑی کونر میک گریگر کو دسویں راونڈ میں ناک آوٹ کر دیا۔ امریکی اسٹار نے 50ویںفائٹ میں نا قابل شکست رہ کر بھی ریکارڈ قائم کیا۔ لاس ویگاس کے ایرینا سینٹر میںاس باکسنگ مقابلہ میں مے ویدر نے آئرلینڈ کے میک گریگر کا بھرکس نکال دیا۔ کیریئر کے پہلے پروفیشنل مقابلے میں میک گریگر نے شروع میں خوب دم دکھایا مگر کم بیک کرتے ہوئے امریکی فائٹر نے حریف کو دسویں راونڈ میں چت کر دیا۔ریفری نے بے حال میک گریگر کو مزید مار کھانے سے بچایا اور ٹیکنکل ناٹ آوٹ قرار دے کر لاس ویگاس میں ہونے والے سال کے سب سے بڑے باکسنگ مقابلے میں مے ویدر کو فاتح قرار دے دیا۔ مے ویدر نے مقابلے میں 30 ارب روپے کا اول انعام حاصل کیاجبکہ شکست خوردہ میک گریگر کو 10 ارب روپے ملیں گے ، 20 منٹ کی اس لڑائی میں 60 ارب روپے اسپانسرز کے نام رہے۔اعصاب شکن مقابلہ کی ابتداء میں مکسڈ مارشل آرٹس کے ماہر کونر میک گریگر کا پلڑا بھاری رہا۔ ابتدائی 6 راونڈز تک مقابلہ برابری پر تھاتاہم 7ویں راونڈز کے بعد مے ویدر نے اپنے باکسنگ تجربے کو بھرپور طریقے سے استعمال کرتے ہوئے حریف کھلاڑی کو چند پوائنٹس پیچھے دھکیل دیا ۔آئرش کھلاڑی باکسنگ میں کم تجربہ ہونے کے وجہ سے میچ کے اختتامی لمحات میں تھکاوٹ کا شکار ہوگیا جس کا فلائیڈ مے ویدر نے بھر پور فائدہ اٹھایا۔یہ فلائیڈ مے ویدر کے کیریئر کی 50ویں فائٹ تھی جسے اس نے اپنے نام کیا اور اس کے ساتھ ہی مے ویدر نے ہم وطن باکسر روکی مارکیانو کی مسلسل 49 باکسنگ فائٹس میں فتوحات کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔اس موقع پر فاتح باکسر فلائیڈ مے ویدر نے اپنی جیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میک گریگر امید سے کئی زیادہ خطرناک حریف ثابت ہوا۔اسکا کہنا تھا کہ میک گریگر نے مقابلے کے دوران باکسنگ کے اس کھیل کے مختلف زاویے استعمال کئے لیکن میں نے میک گریگر کے خلاف اپنا گیم پلان بنایا ہوا تھا۔آخر میں اس نے ریٹائر منٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے باکسنگ کیریئر سے بہت خوش ہوں اور مجھے کسی سے شکایت نہیں۔آئرش کھلاڑی کونر میک گریگر نے اس فائٹ کو اپنے کیریئر کی بہترین فائٹ قرار دیا۔ اس نے کہا کہ میچ کے دوران ایسا لگ رہا تھا کہ مجھے مقابلے میں برتری حاصل ہے۔فاتح کھلاڑی کے حوالے سے اس نے کہا کہ مے ویدر میچ کے دوران مجھ سے زیادہ منظم تھا اور مجھ سے زیادہ بہتر کھیل پیش کیا۔ گریگر نے کہا کہ اسے نہیں لگتا کہ وہ دوبارہ کبھی باکسنگ کر پائیگا۔10 کروڑ امریکی ڈالر کی یہ سپر فائٹ دیکھنے کےلئے باکسنگ کے سپر اسٹار مائیک ٹائسن، گلوکار اوزی اوزبرون، امریکی باسکٹ بال کھلاڑی لی برون جیمز سمیت کئی کھیلوں کے سپر اسٹار اور ہالی وڈ کے ستارے بھی موجود تھے۔
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: