Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپاٹ فکسنگ :شرجیل خان کا فیصلہ،پابندی 5سال یا تاحیات؟

لاہور: اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں معطل کرکٹر شرجیل خان کے کیس کا فیصلہ بدھ 30 اگست کو سنایا جائے گا۔ شرجیل خان نے 29 جولائی کو حتمی تحریری دلائل جمع کروائے تھے۔ انہیں5 سال معطلی کے علاوہ 20لاکھ روپے جرمانہ تک کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کے مطابق 3 شرجیل خان پر 5 شقوں کی خلاف ورزی کا الزام تھا۔ 29 جولائی کو شرجیل خان کی جانب سے حتمی تحریری دلائل جمع کرائے گئے تھے جس کے بعد اب ٹربیونل نے آگاہ کیا ہے کہ فیصلہ 30 اگست کو سنایا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹربیونل میں شرجیل خان کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر تاحیات پابندی کی سفارش کررکھی ہے۔ ٹربیونل کے سربراہ جسٹس (ر) اصغر حیدر ہیں۔ سابق چیئرمین پی سی بی توقیر ضیاء اور سابق وکٹ کیپر وسیم باری ٹربیونل میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل 2017 کی ابتدا ءمیں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد کرکٹر کو وطن واپس بھجوا دیا گیا تھا، 18 فروری کو ان کے خلاف چارج شیٹ جاری کی گئی تھی جس کے بعد اینٹی کرپشن ٹریبونل نے باقاعدہ کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

شیئر: