Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روسی اولمپک گولڈ میڈلسٹ کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

ماسکو: روسی اولمپک گولڈ میڈلسٹ یولیا لپنٹسکایا نے 19سال کی عمر میں ہی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔ وہ مسلسل بھوک لگنے کی بیماری میں مبتلا ہونے کے باعث اپنا علاج کرا رہی ہے لہٰذا وہ آئندہ سال پیونگ چنگ گیمز میں اپنے اعزاز کا دفاع نہیں کر سکیں گی۔ ایتھلیٹ کی والدہ ڈینیئلا نے بتایا کہ یولیا نے علاج کیلئے یورپ سے واپسی کے بعد اپریل میں نیشنل فیگر اسکیٹنگ فیڈریشن( این ایف ایس ایف ) کو بھی اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا تھا۔ این ایف ایس ایف کے سربراہ الیگزینڈر گروشکووف کا کہنا ہے کہ انہیں یولیا نے کوئی اطلاع نہیں دی جو بدستور قابل غور ہیں۔

شیئر: