Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شکیب الحسن کی کارکردگی لاجواب رہی، بنگلہ دیشی کپتان

ڈھاکا: آسٹریلیا کے خلاف تاریخی کامیابی پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بنگلہ دیشی کپتان مشفق الرحیم نے کہا کہ میرے پاس ایسے الفاظ نہیں کہ اپنی مسرت اور خوشی ظاہر کر سکوں ۔ ہماری ٹیم نے کمال کردیا اور خاص طور پر شکیب الحسن اور تمیم اقبال کی کارکردگی ہر لحاظ سے نمایاں رہی۔مشفق کے مطابق ہوم گراونڈ پر اچھے کھیل کا تسلسل برقرار ر کھا ۔ پوری کوشش ہو گی کہ دوسر ے ٹیسٹ میں جو 4ستمبر سے چٹاگانگ میں شروع ہو گا اس میں بھی یہ جیت کا یہ سلسلہ آگے بڑھے۔ اس وکٹ پر بیٹنگ کرنا آسان نہیں تھا جبکہ مجھے وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے بھی سخت مشکل کا سامنا رہا ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ بنگلہ دیشی ٹیم کو ابھی بہت سی خامیوں سے پیچھا چھڑانے کی ضرورت ہے اور جب تک کھیل کے تینوں شعبوں میں یکساں اور بہتر کارکردگی نہیں دکھائی جاتی تسلسل سے فتوحات کا حصول مشکل رہے گا۔

شیئر: