Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی حاجی کی رپورٹ نہ کرنا قابل سزا جرم

ریاض ...محکمہ پاسپورٹ نے حجاج کے خدمتگار اداروں اور کمپنیوں کو انتباہ دیا ہے کہ اگر کسی ادارے یا کمپنی نے حج یا عمرہ پر آنے والوں کے بروقت واپس نہ جانے پر رپورٹ نہ کی تو اس پر ایک لاکھ ریال تک کا جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔ محکمہ پاسپورٹ نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ پہلی بار رپورٹ نہ کرنے پر 25ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ دوسری بار 50ہزار اور تیسری بار ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا۔ جتنے زیادہ حاجی یا معتمر ہونگے جرمانے اسی تعداد کے حساب سے کئے جائینگے۔

شیئر: