Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیا اسمارٹ فون موٹو ایکس 4 کی لانچ متوقع

موٹورولا کا نیا فون آئندہ ہفتے برلن میں ہونے والے ٹیکنالوجی شو میں لانچ کیا جائے گا۔معروف ٹپسٹر رونالڈ قانڈٹ نے اپنی ٹویٹ میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایکس 4 کو آئندہ ہفتے لانچ کر دیا جائے گا۔ فون کی اسکرین 5.2 انچ کی ہو گی اور اسمیں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل میموری موجود ہو گی۔ فون کی بیک 3 ڈی گلاس جبکہ باقی میٹل باڈی ہو گی اور اسکا ڈیزائن موٹو ذی 2 پلے اور موٹو جی 5 ایس پلس جیسا ہی ہو گا۔فون میں ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہو گا جس میں ایک 12 میگا پکسل پرائمری کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا سیکنڈری شوٹر شامل ہے۔ اسکے علاوہ 16 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ بھی اسکا حصہ ہے۔ اسکی بیٹری 3000 میگا واٹ آورز کی ہے اور اس میں اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم استعمال کیا گیا ہے۔فون کی قیمت کے بارے میں ابھی تک حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: