Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلیکشن کمیٹی کے روئیے نے مایوس کیا، کرکٹرفواد عالم

لاہور:پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے کہا کہ پوری امید ہے کہ مجھے قومی ٹیم میں نمائندگی کاپھر موقع ملے گا۔ پاکستان کے لئے 3 ٹیسٹ، 38 ون ڈے اور 24 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے فواد عالم سلیکشن کمیٹی اور پی سی بی کے روئیے کے سبب خاصے مایوس نظر آئے تاہم ان کا کہنا کہ میرے حوصلے پست نہیں ہوئے۔25 سنچریوں کے ساتھ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 56.51 کی اوسط سے 10172 رنز بنانے والے فواد عالم کا کہنا تھا کہ اپنے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کا جواب ڈومیسٹک کرکٹ میں ہمیشہ کی طرح عمدہ کارکردگی سے دوں گا۔سلیکٹرز کی طرف سے نظر انداز کئے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ مجھے نظر انداز کیا گیا ہو ، مجھے پوری امید ہے کہ پھر قومی ٹیم کا حصہ بنوںگا اور محنت رائیگاں نہیں جائے گی۔

شیئر: