Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپاٹ فکسنگ: شرجیل کا کیرئیر تاریخ کا حصہ بن گیا

لاہور: اسپاٹ فکسنگ کیس میں پابندی کاسامناکرنے والے اوپنر شرجیل خان کا کیرئیر بظاہرتاریخ کاحصہ بن چکاہے۔ طاقتوراسٹروکس،اونچے چھکے اور غضب کا اعتماد،بے رحم بیٹنگ کےلئے مشہور حیدرآباد کے شرجیل خان کو کسی نے پاکستانی کرس گیل قرار دیا تو کسی نے ڈیوڈ وارنر سے موازنہ کیا۔پی ایس ایل میں سنچری کیرئیر کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی تو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کیویز کے خلاف طوفانی اننگز سب کو دنگ کرگئی۔انگلش بولرز پر انگلینڈ میں چڑھائی کی تواسٹارک ، کمنز اور ہیزل ووڈ کی آسٹریلیا میں دھنائی کی مگر پی ایس ایل ون میں ہیرو کے طور پر ابھرنے والے شرجیل پی ایس ایل ٹو میں بدقسمتی سے ولن کے طور پر سامنے آئے۔اسپاٹ فکسنگ نے انکا تابناک مستقبل کوداغدارکردیا

شیئر: