Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رافیل نڈال یوایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں

نیویارک:اسپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے یوایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔انہوں نے الیگزینڈر ڈولگو پولوو کو شکست دی۔نیو یارک میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے راﺅنڈ میں ورلڈ نمبر ون نڈال کا مقابلہ یوکرائن کے الیگزینڈر ڈولگو پولووو سے تھا۔ رافیل نڈال نے حریف کو آﺅٹ کلاس کرتے ہوئے اسٹریٹ سیٹس میں فتح حاصل کرکے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔نڈال نے چھ ۔دو، چھ۔ چار اور چھ۔ ایک سے فتح حاصل کی۔ ویمنز ایونٹ میں ٹاپ سیڈ کیرولینا پلس کوا امریکہ کی جنیفر بریڈی کو6-1 اور 6-0 سے ہراکر کوارٹر فائنل میںپہنچ گئیں ۔

شیئر: